ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع ودھان پریشد انتخابات میں بی جے پی امیدوار گنپتی الویکر کو 183ووٹوں سے جیت

اترکنڑا ضلع ودھان پریشد انتخابات میں بی جے پی امیدوار گنپتی الویکر کو 183ووٹوں سے جیت

Tue, 14 Dec 2021 19:06:53    S.O. News Service

کاروار:14؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے ودھان پریشد انتخابات میں بی جےپی کے امیدوار گنپتی الویکر نے کانگریس امیدوار بھیمنانائک کے خلاف 183ووٹوں سے فتح حاصل کرتےہوئے تاریخ رقم کی ہے۔

کل 2915رائے دہندگان میں سے 2907ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جس میں سے بی جے پی کے گنپتی الویکر نے 1514ووٹ لے کر جیت کا ہار پہنا تو کانگریس کے بھیمنانائک 1331ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار ایشور گوڈا نے 4،دتاتریہ نائک نے 3اور سوم شیکھر نے ایک ووٹ حاصل کیا ہے۔اس طرح بی جے پی کے امیدوار گنپتی الویکر نے 183ووٹوں سے جیت درج کی۔ خیال رہےکہ اس سے قبل اترکنڑا ضلع سے  دو مرتبہ جنتا پریوار سے اور تین مرتبہ کانگریس نے جیت حاصل کی تھی ۔ اس مرتبہ بھی کانگریس اور بی جےپی کے درمیان زبردست ٹکراؤتھا آخر کار بی جے پی نے بازی ماری ہے۔

اترکنڑا ضلع میں چار ارکان اسمبلی ، ایک وزیر ، رکن پارلیمان اور اسپیکر کے رہتے ہوئے بی جے پی کے لئے یہ انتخابات ایک چیلنج بن گئے تھے تو اسی طرح کانگریس کے دگج لیڈر ، سابق وزیر ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے ، سابق ارکان اسمبلی منکال وئیدیا، ستیش سئیل ، شارداشٹی  نے بھی انتخابات کو اپنے وقار کا مسئلہ بنایا تھا۔بی جے پی کے  حالیہ ارکان اسمبلی نے وزیر شیورام ہیبار کی قیادت میں متحدہ کوششیں کی تھیں۔ بی جے پی لیڈران کا کہنا تھا کہ ضلع میں گرام پنچایت کے ممبران کی زیادہ تعداد بی جے پی کی حمایت ہے اور ہم زیادہ ووٹ سے جیت حاصل کریں گے ۔ لیکن نتیجہ بالکل اس کے برعکس ہوا کیونکہ بی جے پی کے امیدوار نے صرف 183ووٹوں سے جیت حاصل کرنا ممکن ہواہے۔

کانگریس کا مضبوط قلعہ مانے جانےوالے اترکنڑا ضلع میں بی جے پی نے جیت کا پٹاخہ پھوڑا ہے، اسی خوشی میں کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے اپنے امیدوار کی جیت پر ریلی نکالتے ہوئے جیت کا جشن منایا۔ بھٹکل سمیت مختلف مقامات پر بی جے پی کے کارکنان نے پٹاخے پھوڑتےہوئے جشن منایا۔


Share: